نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا : حامد رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں نے ملک تباہ کر دیا ہے۔کرپٹ حکمرانوں کی جعلی حکومت کا سورج غروب ہونے والا ہے۔پانامہ لیکس نے تخت ِ اسلام آباد کے شہزادو ں کی نیندیں حرام کر د ی ہیں۔ حکمرانوں کے نعرے کھوکھلے اور دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں۔ حکمران خوشحال اور ملک بد حال ہو گیا ہے۔پاکستان میں سیاست کو منافع بخش انڈسٹری بنا دیا گیا ہے۔