میوہسپتال کے تمام وارڈز کو اے سی پلانٹس سے منسلک کر دیا جائیگا

لاہور(نیوز رپورٹر)میو ہسپتال کے تمام وارڈزکو 30جون تک اے سی پلانٹس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے جدیدمیڈیکل آلات خریدنے کے لئے سپیشل گرانٹس کی منظوری ہو چکی ہے جس کے تحت 9 مئی ٹینڈرز کھو ل دیئے جائیں گے۔میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد پر ویز نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے طبی آلات خریدنے کے لئے سپیشل گرانٹس کی منظوری دی ہے ۔ میو ہسپتال میں 168کے قریب رجسٹرار کوارٹرز30مئی تک گرا دئے جائیں گے اور سوالاکھ روپے فی مقیم کو دئیں جائیں گے۔جس کے لئے ڈھائی کروڑ روپے حکومت نے فراہم کر دیئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میو ہسپتال میں 1500 مریضوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا ۔جس کے لئے (patient welfare mayo hospital food programe) شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی گئیںہیں۔مخیر حضرات پورا تعاون کر رہیں ہیں