صدر زرداری سیاسی بصیرت سے معاملات چلا رہے ہیں: ڈاکٹر فخرالدین

لاہور (خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کی منتخب جمہوری حکومت احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ آصف علی زرداری کمال فہم و بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات چلا رہے ہیں۔ ہمیں اپنی منتخب اور جمہوری حکومت کی کارکردگی کے بارے میں کسی بھی ملک سے کسی قسم کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فخرالدین چودھری سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا۔