ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا بارش کے بعد صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور(خبر نگار)منیجنگ ڈائریکٹر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے شہر میں موسلادھار بارش کے بعد صفائی انتظامات و آپریشنز کا جائزہ لینے کے لےے گلبرک ٹاﺅن، شالامار ٹاﺅن، راوی ٹاﺅن اور داتا گنج بخش ٹاﺅن سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا اورنشیبی مقامات اور چوکنگ پوائنٹس پر متعین عملہ کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایل ڈبلیوایم سی سٹاف کو نشیبی مقامات سے بارش کا پانی نکالنے اور اسکی روانی کو یقینی بنانے کے لےے واسا اہلکاروں کی معاونت کرنے کی بھی ہدایت دی۔