”اخراجات میں اضافہ آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی“ حج پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) حج پالیسی 2013ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ حج اخراجات میں چالیس فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد اس مرتبہ دینی فریضہ کی ادائیگی سے محروم رہ جائے گئی۔ حکومتی حج پالیسی آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت حکم امتناعی جاری کرے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ حج پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت پیر کے روز کریں گے۔