گیس پائپ لائن معاہدہ سے صدر زرداری نے عوام کے دل جیت لئے ہیں: نعمان چودھری

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی 139.PPکے رہنما نعمان چوہدری نے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لئے گیس پائپ لائن ایران سے معاہدہ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ہم صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔