ڈی سی او نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی سی اونورالامین مینگل نے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن ہسپتال میں ایک درجن سے زائد5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران، گلبرگ ٹاﺅن کی انتظامیہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران اُن کے ہمراہ تھے پولیو مہم کا آغاز کرنے کے بعد ڈی سی اولاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں15لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اور 6 ہزار ملازمین پر مشتمل پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔