پیپلز پارٹی نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے صوبے بنانے کا ڈرامہ کیا:اکرام خاں کاکڑ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنماﺅں چیف کوآرڈینیٹر پی پی 146لاہور سابق جنرل کونسلر یوسی 48 مغلپورہ اکرم خاں کاکڑ، ملک شریف، شیخ آصف رفیق، خالد رانا، طارق ڈار، شیخ عادل، شیخ مانی، شیخ عمران، تابندہ کاکڑ، سمیرا عتیق اور باقی نجمہ محبوب نے کہا ہے پانچ سال قبل جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے اور جن کا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہے اس وقت تو سابق وزیراعظم کوبہاولپور صوبہ اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانا یاد نہ آیا اب جب کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن کا گراف انتہائی گر چکا ہے تو اب اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے ک لئے صوبے بنانے کا ڈرامہ کر رہے ہیں یہ پاکستان کو توڑنے اور کمزور کرنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں۔