پیرامیڈیکس الائنس جنرل کونسل کا اجلاس کل ہو گا

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرامیڈیکس الائنس ضلع لاہور کا اہم اجلاس ملک منیر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں میاں خالد محمود، عاشق غوث، سلطان محمود بھٹی، حافظ دلاور، شعیب انور سمیت لاہور کے تمام ہسپتالوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 مارچ کو پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں پنجاب حکومت کے خلاف مطالبات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا جائے گا۔