پاکستان کو شہبازشریف جیسے لیڈر چاہئیں لاہور چیمبرز کا وزیراعلی کو خراج تحسین


لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور چیمبرز کے صدر فاروق افتخار اور دیگر عہدیداران نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فاروق افتخار نے کہاکہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ عام انتخابات میں عوام آپ کو ہی منتخب کریں گے۔ سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ زبردست منصوبہ ہے۔ ابوذر شاہ نے کہاکہ ہمیںخوشی ہے کہ آج ہم ایک کامیاب انسان کے سامنے بیٹھے ہیں۔