پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر


لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول وفاقی کالونی کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز شالیمار ٹاﺅن‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ منی زار باجا لائن گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول مصطفی آباد‘ گورنمنٹ سینٹ قادر پرائمری سکول مصطفی آباد‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مغلیہ پارک شاہدرہ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بدو نظام والا تحصیل فیروز والا‘ فیضانِ مدینہ بوائز ہائی سکول چونگی امرسدھو اور فیضانِ مدینہ گرلز ہائی سکول‘ چونگی امرسدھو کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد987تھی۔