وقار شاہ تحریک تحفظ پاکستان کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے سینٹرل پنجاب مقرر

لاہور (پ ر) چیئرمین رابطہ کمیٹی پنجاب تحریک تحفظ پاکستان سید ریاض موسوی نے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر سید وقار (جنگی) کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے سینٹرل پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ وقار شاہ نے ڈاکٹر قدیر کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ ان کے احکامات اور پارٹی ڈسپلن کی مکمل پابندی کریں گے۔