والدین اور اساتذہ طلبہ کو معیاری تعلیم و تربیت کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں: عبدالغفور

والدین اور اساتذہ طلبہ کو معیاری تعلیم و تربیت کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں: عبدالغفور

لاہور (پ ر) صوبائی و زیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری عبدالغفور خاں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قومی سرمایہ ہیں ان کی صحیح تعلیم و تربیت ہی سے ہم اپنا کل سنوار سکتے ہیں انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طلباءو طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنے متعین کردہ اصلاحاتی وژن کے ذریعے اربوں روپے کے فنڈز سے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اجالا سکیم کے ذریعے سولر یونٹ کی فراہم طالب علموں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کی عملی پیش رفت ہے۔ اساتذہ حکومت اور والدین سبھی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ نئی نسل کی معیاری تعلیم و تربیت کے عمل میں اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب مل جل کر ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کریں۔ تقریب سے حنا ادیب، کاشف ادیب اور متعدد طالبات نے بھی خطاب کیا۔