نوائے وقت کے نیوز ایڈیٹر اظہر محمود فیضیکی بھاوج سپرد خاک ‘ شہباز شریف، عمران خان شاہ محموداور جاوید ہاشمی کا اظہار تعزیت


گوجرانوالہ+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ پ ر) ارشد محمود کی اہلیہ، اظہر محمود فیضی نیوز ایڈیٹر نوائے وقت لاہور، افضل محمود، طاہر محمود اور مظہر محمود کی بھابی کورتہ باجوہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور ختم قل آج صبح 10 بجے ان کی رہائش گاہ سیالکوٹ روڈ گلی نمبر 2 محلہ نور پورہ نزد پرانی چونگی میں ہوگا۔ علاوہ ازےں ان کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، صدر جاوید ہاشمی، ڈاکٹر عارف علوی اور اطلاعات شفقت محمود نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔