میاں محمودالرشید کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نومنتخب صدر عبدالعلیم خان سے نظریاتی گرو پ کے سربراہ میاں محمودا لرشید نے اپنے ساتھیوں سمیت ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عبدالعلیم خان کو پارٹی کا ضلعی صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد دی دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، ہار پہنائے اور مسکراہٹوں کے ساتھ مٹھائی کھلائی۔