منور حسن 5 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، اسلم سلیمی قائم مقام امیر مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ترکی کے پانچ روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر کمال ڈائریکٹر عبدالغفار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سید منور حسن نے سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان مرحوم کی یاد میں سمپوزیم میں شرکت اور خطاب کیا۔ وہ اپنے دورے کے دوران عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماﺅں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ سید منورحسن نے ترکی روانگی سے قبل چودھری محمد اسلم سلیمی کو جماعت اسلامی کا قائم مقام امیر مقرر کیا ہے۔