مشرف جھوٹا اور بزدل شخص ہے جو در درد کی ٹھوکریں کھا رہا ہے:لیاقت بلوچ

مشرف جھوٹا اور بزدل شخص ہے جو در درد کی ٹھوکریں کھا رہا ہے:لیاقت بلوچ


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جنرل ر پرویز مشرف کے پاکستان واپسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا جنرل پرویز مشرف جھوٹا اور بزدل ترین شخص ہے جو دنیا بھر میں در در کی ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے وطن واپسی پر اس کے جرائم کی بنیاد پر زمین فراخ نہیں بلکہ تنگ ہو جائے گی۔ عبوری دور حکومت میں بھی آزاد عدلیہ اور قومی اتفاق رائے کا الکشن کمشن موجود ہو گا۔ قوم پہلے این آر او کے زہریلے اثرات سے نجات نہیں پا سکی اب جرائم کو معاف کرنے والے کسی نئے این آر او کی گنجائش نہیں ہے۔ ہزاروں معصوم پاکستانیوں کو امریکی جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا، ان کا خون مشرف کو قانون کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کرے گا جنرل مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا، عدلیہ پر شب خون مارا، اعلی عدلیہ کے ججوں کی توہین کی، نواب اکبر بگٹی کو شہید کیا اور بلوچستان میں آگ وخون کے کھیل کا آغاز کیا۔