مسلم لیگ ن ملک کو بیروزگاری، غربت سے نجات دلائے گی: خواجہ خرم

مسلم لیگ ن ملک کو بیروزگاری، غربت سے نجات دلائے گی: خواجہ خرم

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیابی مسلمہ ہے۔ مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔ مسلم لیگ ن مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔ اور ملک سے بیروزگاری، غربت دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلائے گی۔ شریف برادران کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی سیاست ہے جبکہ ہمارے مخالفین نے لوٹ مار اور کرپشن کو اوڑھنا بچھونا بنا رکھا ہے۔ عوام لوٹ مار کرنے والوں کو عبرت کی مثال بنا دیں گے۔