مسلم لیگ ن تمام بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے:عثمان منان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پی پی 141 کے سابق ایم پی اے شیخ عبدالمنان کے صاحبزادے عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف برادران کی قیادت میں تمام بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیہت رکھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں برسراقتدار آ کر عوام کے تمام مسائل حل کرے گی پیپلز پارٹی کی حکومت نے آج ملک میں کرپشن بددیانتی کے کئی ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔