مسلم لیگ ن انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی: نصر اقبال

مسلم لیگ ن انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی: نصر اقبال

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما یو سی 117کے صدر میاں نصر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کامیاب ترقیاتی منصوبے دے کر خود کو خادم اعلیٰ ثابت کر دیا ہے۔ میٹرو بس سروس سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مخالفین کو ترقیاتی کام اور عوام کا فائدہ ہضم نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی۔