متحدہ اور مشرف سے اتحاد نہیں کریں گے، 23 مارچ کو نیا سونامی آئے گا: عمران

متحدہ اور مشرف سے اتحاد نہیں کریں گے، 23 مارچ کو نیا سونامی آئے گا: عمران

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ سے کسی قسم کا انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا، نواز لیگ اقتدار جبکہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنانے کے نظریے پر کام کر رہی ہے، اقتدار میں آ کر فوری طور پر ملک کو امریکی جنگ سے نکالیں گے، ملکی اداروں کو تباہی کے ذمہ دار سیاست دان ہیں، بیوروکریسی کو ٹھیک کرنے کے لئے مضبوط پبلک سروس کمشن بنانا ہو گا، آئندہ الیکشن میں اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو ملک میں خوب خراب ہو گا، تحریک انصاف کبھی اسٹیٹس کو سیاست کر کے نہیں جیت سکتی، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، مقصد اگر الیکشن جیتنا ہوتا تو ہم بھی کرپٹ، ٹیکس چوروں اور دوہری شہریت والوں کو شامل کر لیتے، 23 مارچ کو قوم نیا سونامی دیکھے گی، تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کر کے اکیلے ہی حکومت بنائے گی، سونامی 23 مارچ کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی میں آئندہ بھی خفیہ معاہدہ جاری رہے گا، جے یو آئی ایف کی اے پی سی میں اصولی بنیادوں پر شرکت نہیں کی، جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس مکمل طو ر پر ایک سیاسی شعبدہ بازی تھی، کراچی کے حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، عوام نے خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔