مانگا منڈی: وزیر اعلیٰ شہباز شریف آج لدھڑ گاﺅں میںہسپتال اور سڑک کا افتتاح کرینگے

مانگا منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما و امیدوار این اے 128رانا مبشر اور پی پی 159کے امیدوار راﺅ شہاب الدین کی خصوصی کاوشوں سے لدھڑ گاﺅں میں ہسپتال کی تعمیر اور بیدیاں روڈ کے منصوبہ جات مکمل ہو گئے۔ ہسپتال کے قیام سے سینکڑوں غریب لوگوں کو مفت طبی سہولتیں میسر ہوںگی۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج 3مارچ کو ہسپتال اور سڑک کا افتتاح کریں گے۔ سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں اور عوام نے ہسپتال، سڑک اور دیگر منصوبہ جات مکمل کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مسلم لیگی رہنماﺅں رانا مبشر اقبال اور راﺅ شہباب الدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔