ماجدہ زیدی ق لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری مقرر: آمنہ الفت، کنول نسیم کی مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے صدر اور نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ماجدہ زیدی کو ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ ق لیگ شعبہ خواتین کی صدر آمنہ الفت، سیکرٹری انفارمیشن کنول نسیم، ریحانہ جمیل، لبنٰی طارق، سعیدہ عزیز، تمکین آفتاب اور تبسم ناز نے انہیں مبارک باد دی ہے۔