لاہورمیں گرین ٹاؤن میں تین خواتین سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
لاہورمیں گرین ٹاؤن میں تین خواتین سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

گرین ٹاؤن کے علاقے مسلم چوک میں علی الصبح ایک ہی گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ چاروں افراد کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے ،،قتل ہونے والوں میں فیاض اس کی بیوی عاصمہ ،کمسن بیٹی کشف اور بھابھی فرحت شامل ہیں ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک قتل کی وجہ معلوم ہوسکی ہے اور نہ ہی قاتلوں کا کوئی سراغ لگ سکا ہے