فیصل آباد تا ملتان موٹروے کی تعمیر روکی جائے: ہائیکورٹ میں رٹ دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو ایشین ترقیاتی بنک سے اربوں روپے کا قرض لیکر فیصل آباد سے ملتان تک موٹروے کی تعمیرکے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی شاہرات میں توسیع کرنے کی بجائے ایشین ترقیاتی بینک سے 43 ارب روپے کا قرضہ حاصل کر کے موٹروے تعمیر کی جا رہی ہے حالانکہ اس سے بہت کم رقم میں اہم اور بڑی شاہراہوں کی توسیع و مرمت کا کام کیا جا سکتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے بنک سے قرضہ حاصل کر کے موٹروے کی تعمیر کا مقصد میگا کرپشن کرنا ہے چنانچہ فاضل عدالت موٹروے کی تعمیر کو روکنے کا حکم دے اور اس رقم کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خرچ کرنے کے احکامات صادر کرے۔