فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے سندھ اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں 32 کنوﺅں کی تعمیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے سندھ و بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں مزید 32 کنوﺅں کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ 50لاکھ روپے سے زائد مالیت سے تعمیر کئے جانے والے یہ کنوئیں رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہو جائیں گے۔ فراہمی آب پروگرام کے تحت ایف آئی ایف کی جانب سے تھرپارکرسندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب تک 1022ہینڈ پمپ، الیکٹرک پمپ اور پانی کے کنوئیں کھدوائے جا چکے ہیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے بتایا ہے کہ اسی ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے والے 32کنوﺅں کی تعمیر سے سندھ و بلوچستان کے وہ ہزاروں افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔