فضل الرحمان کی پیر معین الحق گیلانی سے ملاقات

فضل الرحمان کی پیر معین الحق گیلانی سے ملاقات

لاہور (پ ر) جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے درگاہ گولڑہ شریف میں پیر معین الحق سے ملاقات کی جس میں ملک میں دینی وحدت کے فروغ مسالک کے درمیان ہم آہنگی مساجد، مدارس، خانقاہوں میں قریبی روابط پر اتفاق کیا گیا مولانا فضل الرحمان نے پیر آف گولڑہ شریف کو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات، قبائلی علاقوں میں قیام امن کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ مسالک کو قریب لانے کے لئے دونوں رہنماﺅں نے رابطے تیز رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ پیر معین الحق نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلام زندہ آباد کانفرنس کی دعوت بھی قبول کر لی۔