عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے: مسلم لیگی رہنما

لاہور (خصوصی رپورٹر) عثمان تنویر بٹ، ملک محمود، نذیر خان سواتی، امجد سیال نے بیان میں کہا کہ میاں شہباز شریف نے لاکھوں ملازمین کو مستقل کرکے غریبوں کے گھروں میں دعاﺅں کے چراغ روشن کر دیئے ہیں اور مخالفین کی زبانیں بند کرنے کے لئے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔