صاحبزادہ ابوالخیر کی ڈاکٹر قدیر سے ملاقات‘ ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق

لاہور (این این آئی) جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے تحرک تحفظ پاکستان کے سربراہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملاقات کی اس موقع پر چودھری محمد خورشید اور نورمصطفیٰ نورانی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنما¶ں نے مل کر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک شدید معاشی و معاشرتی مسائل سے دوچار ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں اندرونی و بیرونی طور پر پاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچانے کے درپے ہیں’ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ توانائی کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ بدامنی اور لاقانونیت نے ڈیرے جمع لئے ہیں۔ حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ بے روزگاری ‘ غربت‘ افلاس اور کاروباری زندگی کی بدحالی موجودہ حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ لہذا ہم ملک کو امریکہ نواز حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بچانے کے لئے دونوں جماعتیں ہراول دستے کاکردار ادا کریں گی۔ محب وطن ملک کا درد رکھنے والی جماعتیں متحد ہو جائیں۔