شیخ زاید ہسپتال کے ملازمین کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ، پی ایم اے کا احتجاج

لاہور (نیوزرپورٹر) شیخ زاید ہسپتال لاہور کے ملازمین کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ روز بھی شیخ زاید ہسپتال لاہور کے ملازمین نے تنخواہوں میں کئے جانے والے الاﺅنس کی واپسی کے حوالے سے آﺅٹ ڈورز اور انڈورز سے کام بند کرکے احتجاج کیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دریں اثنا پی ایم اے لاہور کے صدر ڈاکٹر محمد تنویر انور، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اسماءیاسمین، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر قاضی یاسر نے شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کے الاﺅنسز بند کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔