حسینہ واجد کی حکومت جماعت اسلامی کی مقبولیت سے گھبرا کر جبروتشدد پر اتر آئی ہے:میاں مقصود احمد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جما عت اسلامی لا ہو ر کے امیر میاں مقصود احمد نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر ہونے والے حکومتی کریک ڈاﺅن، پھانسیوں، گرفتاریوں، قتل وغارت گری اور تشددکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وجبر کے ان ہتھکنڈوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ نہ پہلے کبھی رکا ہے نہ اب رکے گا حسینہ وا جد کی سیکولر حکومت جماعت اسلامی کی عوامی مقبولیت سے گھبرا کر ریاستی جبروتشدد پر اتر آئی ہے لیکن جماعت اسلامی کی بے گناہ اور معصوم قیادت اور کارکنان آزمائش کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہے گی۔