جے یو آئی نعروں پر نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے:رشید لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکمران ملک سے بد امنی مہنگائی کنٹرول کر نے کے بجائے اس کے بڑھنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے رہنماﺅں مو لا نا رشید احمد لدھیانوی، مولانا امجد خان، ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا جمیل الرحمن درخواستی اور سید خورشید عباس گردیزی نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر جماعتی پروگراموں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب احتساب ووٹ کی پرچی کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صرف نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کی فلاح کے لئے پیغمبر انقلاب کا دیا ہوا منشور رکھتی ہے اسی منشور کا نام نظام مصطفی ہے جس سے جے یو آئی ملک میں نافذ کر کے دم لے گی انہوں نے کہا کہ 31مارچ کو مینار پا کستان میں اسلام زندہ باد کانفرنس میں ملک سے سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام کو دفن کی تحریک کا آغاز ہو گا۔