جمہوری نظام کے استحکام کیلئے پیپلزپارٹی کا کردار نمایاں ہے: ثمینہ گھرکی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار نمایاں ہے۔ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس جماعت نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا ہے۔