جس کا دوست رحمن ملک ہو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں:میاں مرغوب احمد


 لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ جس کا دوست رحمن ملک ہو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر صدر زرداری مردم شناس ہوتے تو رحمن ملک اور میاں منظور وٹو کو وزیر بنانا تو درکنار پارٹی میں نہ گھسنے دیتے۔ میاں نواز شریف کی تعمیری تنقید پر حکمرانوں سمیت ان کے حواریوں کا بدحواس ہونا فطری ہے، رحمن ملک کو اپنے قد سے بڑی بات کر نے کی عادت ہے، موصوف ایوان صدر کے آشیرباد سے پنجاب کے خلاف زہر اگلنا بند کریں۔ صدر زرداری کی ٹیم میں صاحب اختیار لوگ تو بہت ہیں مگر صاحب کردار انسان کوئی نہیں ہے۔