ایل ڈی اے کے 4 ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار ملازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے- ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) مریم کیانی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خالد پرویز نے گزشتہ روز ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کی طرف سے چار ملازمین کو حج پربھجوانے کے لئے چار علےحدہ علےحدہ لفافوں سے پرچےاں نکال کر کامےاب ملازمےن کے ناموں کا اعلان کےا۔ کامےاب ہونے والوں مےں گرےڈ 1تا4کےٹگری کے محمود احمد( ہیلپر) متبادل محمد اکبر (نائب قاصد) ‘ گرےڈ 5تا10کےٹگری کے محمد اشرف (مستری) متباد ل نبیل احمد( ڈیٹا اینٹری آپریٹر)‘ گرےڈ 11تا16کےٹگری کے محمد ہارون ( سینئر اکاﺅنٹنٹ) متبادل گلناز اختر (ایس ایس ٹی) اور گرےڈ17 اور اوپرکےٹگری کے شاہد ارشاد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ) اور متبادل عشرت فاطمہ ( ایس ایس ٹی) شامل ہیں۔ ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز کے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ملازمین میںمحمد اعظم (جونیئر کلرک) متبادل ممتاز علی خان(الیکٹریکل سپروائزر) اورعامر بشیر (نائب قاصد) متبادل بشیر احمد (ڈرائیور) شامل ہیں۔