انتہا پسندی کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: شمسہ یوسف

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شمسہ ےوسف نے کہا ہے کہ وزےراعلی پنجاب مےاں محمد شہبازشرےف کا ٹریننگ سکول کے انسٹرکٹرز کو 20 فیصد اضافی الاﺅنس دینے کا اعلان کیا، اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ پولےس کے نوجوان فرض شناس ہےں اور دہشت گردی کی جنگ مےں اپنی جانوں کے نذرانے پےش کررہے ہےں، ہمےں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ملک کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان 10کروڑ عوام کی جان و مال کا تحفظ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے 2009-10 میں پولیس کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کیا جس پر سالانہ 8 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔