پوزیشن ہولڈر طلبہ کا دورہ سویڈش یونیورسٹی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے37رکنی وفد نے سویڈن میں یونیورسٹی آف لنڈکا دورہ کیا۔ سویڈش یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی حکام کی طرف سے پاکستانی طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف لنڈ کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ نے یورپ کے مطالعاتی دورے کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی طلبہ کے وفد نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
طلبہ/ دورہ