وزیراعلیٰ شہبازشریف طبی معائنے کیلئے آج لندن روانہ ہوں گے: ترکی میں بھی قیام‘ اردگان سے ملاقات کرینگے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج لندن اور ترکی کے ایک ہفتہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ شہبازشریف ترکی میں دو روزہ قیام کے دوران صدر طیب اردگان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترکی کے وزیر صحت سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ ترکی سے لندن طبی معائنہ کرانے کیلئے جائیں گے۔ لندن میں قیام کے دوران ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ان کی انجیو گرافی ہوسکتی ہے۔