جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کر لیا: میاں محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کر لیا، پنجاب میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے، تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ارباب اختیار اپنی آنکھیں کھولیں ورنہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور آبی جارحیت کے ذریعے بنجر کرنے کے مکروہ اعلانات کر رہاہے ۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی اداروں کو سیاسی یا غلام نہیں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہئیے۔ ملکی ادارے جتنے مضبوط ہوں گے پاکستان اتنا زیادہ مضبوط ہوگا۔ تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کئے۔