کفار اسلام اور مسلمانوں کیخلاف متحد ہوچکے ہیں، عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ تمام مسلم ممالک کو ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کفار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ان عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امت کی وحدت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔