سگنل فری نہیںکرپشن فری منصوبوں کی ضرورت ہے: ناصراقبال خان
لاہور(خبرنگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سگنل فری نہیںکرپشن فری منصوبوں کی ضرورت ہے۔حکمرانوں نے بدعنوانی اور بدانتظامی کی حدکر دی، ایک'' آپریشن ضرب احتساب'' اقتدارکے ایوانوں میں بھی کیا جائے ۔ریاستی وسائل اور مشینری کارخ سیلاب زدگان کی طرف موڑنے کی بجائے انڈرپاسز شروع کرناایک سوالیہ نشان ہے۔اس وقت سیلاب زدگان کی بحالی اورآبادکاری ریاستی ترجیحات میں سرفہرست کیوں نہیں۔