ڈینگی پروگرام کی خالی آسامیوں کیلئے بھرتی شروع

لاہور(نیوزرپورٹر) ڈینگی کنٹرول پروگرام کیلئے بھرتی شروع کردی گئی۔ ای ڈی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار اور ڈی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر نے امیدواروں کے انٹرویو کئے۔ سینٹری پٹرول کی خالی 22آسامیوں پر1997درخواستیں جمع ہوئیں۔ لیڈی سینٹری پٹرول کی129خالی آسامیوں پر360درخواستیں موصول ہوئیں۔ انٹرویو4اگست کو ہوں گے اسی طرح ڈیٹا انٹری آپریٹر کی5اسامیوں پر22امیدواروں نے انٹرویو دیئے۔