پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کیلئے درخواستیں 20؍اگست تک وصول کی جائیں گی

لاہور(نیوزرپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میںڈپلومہ و ڈگری کورسز کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ یکم جنوری سے شروع ہونے والے اکیڈمک سیشن برائے 2014-15میں داخلے کیلئے 20اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتائی ۔پی جی ایم آئی کے ایم ایس کورسز میں جنرل سرجری ، یورالوجی ، اپتھمالوجی ، نیوروسرجری، ای این ٹی، کارڈیک سرجری، آرتھو پیڈک، انستھزیا ، گائنی، پلاسٹک سرجری، ایم ڈی کورسزمیں میڈیسن، پیڈیاٹرک ، ریڈیالوجی ، ڈرماٹا لوجی، سائکاٹری اور ایم فل کورسز میں اناٹومی، بائیو کیمسٹری،فزیالوجی اورمائیکروبیالوجی شعبہ جات شامل ہیں۔