شہری آبادی کی اکثریت کو ذیابیطس اور دل کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں: تحقیق

شہری آبادی کی اکثریت کو ذیابیطس اور دل کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں: تحقیق

لاہور (این این آئی) ایک نئی تحقیق کے مطابق شہروں میں آبادی کی اکثریت دل کے امراض اور ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہروں کی آبادکاری کا منصوبہ بنانے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ صحت مند طرز زندگی اور ماحولیات کے تحفظ کو بھی مد نظر رکھیں۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 2050ء تک ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں زیادہ تر جگہوں پر شہری آبادکاری کر دی جائے گی۔ سب سہارا افریقہ کی بیشتر جگہوں کی شہری آباد کاری کر دی گئی ہے۔