سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب، واک کا اہتمام

لاہور(خبرنگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیر اہتمام ماہ اگست کے دوسرے دن بھی جشن آزادی کی تقریبات جاری رہی۔اس سلسلہ میں سید مٹھاہسپتال کی انتظامیہ نے جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے آزادی واک کا اہتمام کیا۔ آزادی واک سید مٹھا ہسپتال سے شروع ہو کر روشنائی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی۔ آزادی واک کی قیادت ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان، ایم این اے پرویز ملک،ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کی۔ آزادی واک میںایم ایس سید مٹھا ہسپتال، نرسز، پیرا میڈیکس سٹاف اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے ہاتھ میں قومی پرچم پکڑے ہوئے تھے اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگار ہے تھے۔واک کے شرکاء نے مادر وطن کے بانیوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔