حکمران عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کی بجائے مفادات سمیٹ رہے ہیں: لیاقت بلوچ

حکمران عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کی بجائے مفادات سمیٹ رہے ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور ( سپیشل رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ایک سال میں بجلی کا بحران اور مہنگائی کا طوفان آیا ہے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ غریب عوام کی خدمت کرنے اور ان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے بجائے حکمران اپنے لیے مفادات سمیٹ رہے ہیں ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے   بدین میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ تحفظ پاکستان آرڈی نینس اور فوج اور پولیس کے اختیارات  بڑھانے سے امن قائم نہیں ہوسکتا، بلکہ پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے اور اس کو فوج کے ذریعہ روکنا غیرجمہوری عمل ہے۔