آزادی مارچ ہر صورت ہو گا‘ قوم حقیقی منزل سے ہمکنار ہو گی: جمشید اقبال چیمہ

آزادی مارچ ہر صورت ہو گا‘ قوم حقیقی منزل سے ہمکنار ہو گی: جمشید اقبال چیمہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بعض وفاقی و صوبائی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آزادی مارچ ہر صورت ہو گا اور قوم اپنی حقیقی منزل سے ہمکنار ہو گی۔ بڑھکیں لگانے والے اپنے انجام کی فکر کریں‘ پوری قوم جانتی ہے کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کی پیداوار ہے اور اس سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمشیداقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگر موجودہ حالات میں پوری قوم باہر نہ نکلی تو پھر سوائے پچھتانے کے کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کا نفاذ کرکے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔