ہائیکورٹ: رات10 بجے کے بعد ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے رات دس بجے کے بعد ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مہذب معاشروں کے مطابق 10بجے کے بعد پابندی اچھا قانون ہے۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہریوں کو شادی کی تقریبات کے حوالے سے وقت کا پابند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کی تقریبات منعقد کرے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دس بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی بجلی کی بچت اور سکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی ہے۔ اس میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے۔