وبائی امراض کی روک تھام کیلئے 4373 ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ

وبائی امراض کی روک تھام کیلئے 4373 ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ، راولپنڈی اور شیخوپورہ کیلئے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام کیلئے 4373سینٹری پٹرولز کی بھرتی کی منظوری دے دی جس میں سے 2956اہلکار لاہور کیلئے ،1067راولپنڈی اور 350 شیخوپورہ کیلئے بھرتی کئے جائیں گے۔ حکومت کو 75کروڑ روپے سے زائد اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش گزشتہ سال کی نسبت رواں سال زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے لہٰذا تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔یہ بات مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔