محکمہ بلدیات کے 5 افسروں کے تبادلے و تقرر

 لاہور (خبر نگار) سیکرٹری بلدیات نے 5 افسروں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گلبرگ ٹاﺅن کے سابق ٹی ایم او آغا ہمایوں حفیظ کو ٹی ایم او جہلم عثمان لیقات بھدر کو ٹی او(آر) داتا گنج بخش ٹاﺅن، عمران اختر سندھو کو ٹی ایم او دیپالپور وہاں سے عظمت نذیر گورایہ کو محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ بھیجا گیا ہے ٹی او آر داتا گنج بخش ٹاﺅن احسان سرور زیدی کی خدمات ڈی سی او لاہور کے حوالے کی گئی ہیں چیف آفیسر رائے ونڈ طیب مقصود کا تبادلہ بطور ٹی او آر شرقپور منسوخ کر دیا گیا۔